چین بحرالکاہل میں امریکہ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

چین جنوبی خطے میں ہزاروں میل دور تک اپنے اثرات وسیع کرسکتا ہے امریکہ کو خطے میں موجودگی برقرار رکھنی چاہیے،امریکی ایڈمرل کا سینٹ کمیٹی میں اظہار خیال

جمعرات 26 اپریل 2018 19:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) امریکی ایڈمرل فلپ ڈیوڈ سن نے کہا ہے کہ کہ چین جنوبی چینی سمندر کو کنٹرول کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ اور وہ امریکہ کے ساتھ ہر حالت میں مقابلہ کرسکتا ہے۔امریکہ کو خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنی چاہیے۔ کیو نکہ چین جنوبی خطے میں ہزاروں میل دور تک اپنے اثرات وسیع کرسکتا ہے اور وہ جنوبی چینی سمندر میں طاقت کا توازن مضبوط بنا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سینٹ کی مسلح افواج کمیٹی میں گزشتہ ہفتے اپنے تحریری بیان میں کیا۔

ایشیا ٹائمز کے مطابق امریکی ایڈمرل فلپ ڈیوڈ سن بحرالکاہل میں امریکی چیف ایڈمرل ہیری ہیرس کے بعد ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ایک دفعہ اس جزیرے پر اپنا فوجی نظام مستحکم کرلے گا۔

(جاری ہے)

وہ اس پر قابض ہوجائے گا۔ چینی پیپلز لیبریشن آرمی خطے میں امریکی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگی۔ اور جزیرے میں اپنی فوج رکھ کر اس علاقے میں خود کو مستحکم رکھ سکتی ہے،مختصر بات یہ ہے کہ چین اس وقت جنوبی چینی سمندر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر قسم کے حالات میں وہ مختصر جنگ کے دوران امریکہ کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

قبل ازیں فروری میں بحرالکاہل میں امریکی بحریہ کے کمانڈر ہیری ہیرس نے بھی کانگریس کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔ہیرس نے کانگریس کا بتایا تھا کہ چین کی متاثر کن فوجی طاقت امریکہ کا ہرجگہ مقابلہ کرسکتی ہے۔ لیکن ہم نے اسے ماضی میں نظر انداز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :