صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایات ‘بلدیاتی نمائندوں اور سیکرٹریز یونین کونسل کی 8روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

جمعرات 26 اپریل 2018 19:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی خصوصی ہدایت پر منتخب بلدیاتی نمائندوں اور سیکرٹریز یونین کونسل کی 8روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور میں منتخب بلدیاتی نمائندوں و لیڈی کونسلرز اور سیکرٹری یونین کونسلز کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے تحت ملنے والے اختیارات بارے آگاہی دینے کیلئے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں آٹھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور محمد اقبا ل‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹر جنرل آفس پنجاب سید جمشید علی شاہ نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2015کے تحت ملنے والے اختیارات و فرائض بارے آگاہ کیا ۔ورکشاپ میں باالخصوص لیڈی کونسلرز کواپنا کردار بہتر طور پر ادا کرنے اور خواتین کے مسائل کو مقامی سطح پر اجاگر کرنے بارے تربیت دی گئی ۔ یہ ورکشاپ 26اپریل سے 4مئی 2018ء تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :