Live Updates

آج ثابت ہوگیا خواجہ آصف کی نااہلی ہمارے موقف کی جیت ہے، تحریک انصاف بلوچستان

جمعرات 26 اپریل 2018 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے خواجہ آصف کی نااہلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی ہمارے موقف کی جیت ہے آج ثابت ہوگیا کہ کرپشن پر ہماری جماعت کا موقف بالکل درست تھا ہمارے چیئرمین عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ ہم پاکستان کے تمام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے آج پوری مسلم لیگ ن اور نواز شریف اینڈ کمپنی کی حقیقت پاکستانی قوم کے سامنے ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا انشاء اللہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے بعد آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا بھی کڑا احتساب کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے، انہوں نے گزشتہ روز خودکش حملہ میں شہید ھونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخرہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل ذکر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات