لاہور کے جلسے میں شرکت کے لئے کراچی سے کاروان سندھ ریلی کا انعقاد ، کارکنوں نے گاڑیوں کو پی ٹی آئی رنگوں سے سجا دیا

جمعرات اپریل 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) لاہور کے جلسے میں شرکت کے لئے کراچی سے کاروان سندھ ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں شریک کارکنوں نے گاڑیوں پی ٹی آئی رنگوں سے سجا رکھا تھا بڑی 50سے زائد ایک ہی قسم کی گاڑیاں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں انصاف ہائوس کراچی سے روانا ہوئی پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی ڈویزن کے صدر فردوش شمیم نقوی و دیگر رہنمائوں نے بھی ریلی کی روانگی سے قبل کارکنوں سے ملاقات بھی کی۔

کاروان سندھ ریلی کا حیدرآباد پہنچنے پر شاندا ر استقبال کیا گیا او لاہور جلسے اور یلی کی خیریت عافیت کے لئے دو بکروں کو صدقہ بھی دیا گیا اور خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی، اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کاروان سندھ لاہور یوم تاسیس کے جلسہ عام میں شریک ہوگاانہوں نے مزید کہا قافلے میں 50سے زائد گاڑیاں شامل ہیں ہم مختلف انداز میں لاہور جارہے ہیں کاروان سندھ کے علاوہ ٹرینوں سے بھی کارکنان روانہ ہورہے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان ریلوے سے پوری ٹرین مانگی گئی تھی مگر خواجہ سعد رفیق نے نہیں دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروان سندھ آج رات سکھر پہنچے گاجہاں پر رات کو جشن ہوگا اور کل صبح ہزاروں کارکنان روانہ ہونگے،دوسری دن شام کو ملتان پہنچیں گے ملتان میں رکیں گے اور اگلے روز لاہور ہونگے انہوں نے کہا دو نظام قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا ہ عوام اگر آپ چاہتے ہے کہ لٹیروں سے نجات ملے تو آِئیں عمران خان کا ساتھ دیں اور جلسہ عام میں شریک ہوں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کی وردیوں میں گلو بٹ تیار کئے گئے ہیں اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو اس اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ، اب وقت تبدیل ہونے والا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں خواجہ سعد رفیق کی نااہلی عوام کی جیت ہے حق سچ کی جیت ہے انہوں نے کہا کہ اب آہستہ آہستہ تمام کرپٹ حکمرانوں کو صفایا ہورہا ہے ، جلد ایسا نظام آنے والا ہے جس میں ہر امیر غریب کو ایک جیسا انصاف ملے گا ملک ترقی کرے ، کرپشن کرنے والے جیل جائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے پاکستان کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ ریلی میں پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ سندھ کے صدر جئہ پرکاش اکرانی، جہانشیر جونیجو، عمران قریشی، چنیسر آریسر سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔