روڈ سیس صوبائی معاملہ ہے، اس کو ایف بی آر کے ذریعے حل کرائیں گے،کلکٹر کسٹم

جمعرات 26 اپریل 2018 20:12

ملتان۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) روڈ سیس صوبائی معاملہ ہے اس کی وجہ سے درآمد اوربرآمد کنندگان کے اخراجات میں اضافہ ہورہاہے تاہم اس کو ایف بی آر کے ذریعے حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے،کلکٹر کسٹم ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان زون امبرین احمدتارڑنے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے یہ ٹیکس عارضی بنیادوں پر لگایا گیاتھا اب یہ طویل عرصے سے لاگو ہے،انہوں نے کہاکہ ٹیکس ریٹ جو بھی ہوتے ہیں ہم لوگ اسی کو مدنظررکھتے ہیں لیکن اگر کسی کوکوئی شکایت ہے تو میں فوری ایکشن لے کر اس کوحل کرانے کیلئے موجودہوں۔

اس کے علاوہ ٹیکس وصولیوں کے وی بوک سسٹم میں بھی ٹیکس معاملات کو ’’ریوائز‘‘کرنے کی سہولت موجودہے۔امبرین تارڑ نے کہاکہ ٹرانس شپمنٹ کی گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد بہت سی شکایات کاخاتمہ ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

ہماری طرف سے یہ آفر بھی ہے کہ مشینری اور ریگولر امپورٹ کے حامل افراد یا اداروں کو ’’آن دی سپاٹ‘‘ انسپکشن کی سہولت دی جاسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کلکٹر کسٹم ملتان زون نے کہاکہ صادق آباد ڈرائی پورٹ ٹرمینل کو جلد ازجلد آپریشنل دیکھنا ہماری بھی خواہش ہے تاہم یہاں ہرطرح کے سسٹم لگانا ٹرسٹیز کا کام ہے۔کسٹم حکام یہاں اخراجات کرنے کے مجازنہیں ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر محمد اکرام اور عمرچٹھہ نے بتایا کہ ٹیکس اورڈیوٹیز کی ادائیگی اب گھر بیٹھے بھی ہوسکتی ہے ۔

کلکٹر کے اکائونٹ میں پیسے بھیج کرآپ اپنا مال کلیئر کرالیں۔انہوں نے کہاکہ روڈ سیس کے خلاف کچھ کمپنیاں عدالت سے عارضی بنیادوں پر ریلیف لے رہی ہیں۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدرملک اسرار احمد اعوان اور نائب صدر خواجہ فاروق نے مال کی کلیئرنس کیلئے ڈیکلریشن فائل کرنے کی اجازت دی جائے۔ملتان کلکٹریٹ کی طرف سے وی بوک سسٹم میں لگائے گئے چیک ختم کیے جائیں۔ملتان ڈرائی پورٹ پر بھی مال کی کلیئرنس کراچی کی طرف سے کم ریٹس میں کی جائے۔گڈز گاڑیوں کی رجسٹریشن کراچی کے علاوہ ملتان اوردیگر شہروں میں بھی کی جائے اور صادق آباد ایکسپورٹ ٹرمینل پر پرال سسٹم لگا کراس کا فوری افتتاح کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :