جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکین اسمبلی 30اپریل کو استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکرز کے سامنے پیش ہونگے، طاہر بشیر چیمہ

جمعرات اپریل 20:12

ملتان۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے جنرل سیکرٹری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کے ہم خیال اراکین اسمبلی 30اپریل کو قومی وپنجاب اسمبلی کے سپیکرز کے سامنے اپنے استعفوں کی منظوری کے لئے پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے گروپ میں موجود بعض اراکین نے پہلے ہی استعفے جمع کرارکھے ہیں جبکہ بعض دو تین روز میں بھجوادیں گے۔ایک سوال پر کہ انہوںنے پہلے تحریک کیوں نہ چلائی اوراسمبلی کی مدت کے اختتام پر کیوںمتحد ہورہے ہیں انہوں نے جواب دیا کہ یہ تحریک گزشتہ چھ مہینوں سے ہی اپنی جڑیں پکڑ رہی ہے کوئی آج کی بات نہیں، تاہم وہ حکومتی ایوانوں میں متعدد بار علیحدہ صوبے کی آوازاٹھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :