Live Updates

الیکشن 2018ء میںخواتین کیلئے روزگار کے مواقع،سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے

جمعرات 26 اپریل 2018 20:12

ملتان۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) آئندہ عام انتخابات نے خواتین کے لئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا کردیئے ہیں ۔مختلف سیاسی جماعتوں کی سرگرم خواتین کارکنوں کے علاوہ گھریلو خواتین بھی انتخابی مہم کے دوران اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں ۔بعض خواتین نے گھروں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بنانے کیلئے آرڈر حاصل کرنا شروع کردیئے ہیں ۔

کوٹلہ تولے خان کی رہائشی سعدیہ پروین نے اے پی پی کوبتایا کہ میں گھر میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی ہوں اورمیرے محلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ خواتین اس موقع پر مجھے جھنڈوں کے آرڈرز بھی دیتی ہیں،مختلف ووکیشنل سنٹرز سے تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے سیاسی جماعتوں کے پمفلٹ ڈیزائن کرنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے،مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنماء عذرا واجد نے کہاکہ ہم اپنی پارٹی ورکرز کو روزگار دینے کیلئے انہیں پارٹی کے مفاد میں گھر گھر جا کر پارٹی کے منشور کو واضح کرے اور ووٹ ڈالنے کیلئے آمادہ کرنے پر اچھاخاصا معاوضہ دیتے ہیں تاکہ اس طرح ان کی امدادبھی ہوسکے۔

(جاری ہے)

ر ہنماء تحریک انصاف ممبر سنٹرل ایگزیکٹو ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہاکہ الیکشن کارنر میٹنگ کے انعقاد کرانے کیلئے غریب اور کم پڑھی لکھی خواتین سے ہم خودرابطہ کرتی ہیں اوراس کام کے عوض انہیں مناسب معاوضہ بھی دیتی ہیں،پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن ملتان کی پروگرام آفیسر صائمہ فیض نے کہاکہ گائوں کی خواتین فنی صلاحیتوں کے ہنر سے مالامال ہوتی ہیں۔مختلف سیاسی جماعتیں اپنے پارٹی کے انتخابی نشان کے ڈیزائن ان سے بنواتی ہیں اور خواتین گھر بیٹھے روزگار حاصل کرسکتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات