سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس کے جوانوں کی جدید ٹریننگ وقت کی ضرورت ہے،ڈی پی او

جمعرات 26 اپریل 2018 20:13

چیچہ وطنی۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کے جوانوں کی بہترتربیت اورجدید ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی سلسلہ میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنانے اور کسی مجمع کیخلاف قانون سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے پولیس کے جوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے ، پولیس کے جوانوں نے ملک کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دیکر دہشت گردوں ، تخریب کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا ہے اور مزید کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے پولیس لائن ساہیوال میں پولیس افسران کی سکینڈ فیز انٹی رائٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، جس میں ساہیوال ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ، اس کورس کا انعقاد آئی جی پنجاب عارف نواز کے حکم سے ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال نوید ارشاد کی زیر نگرانی پولیس لائن ساہیوال میں کیا گیا ، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شاہدہ نورین، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران بھی موجو دتھے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کورسز کا انعقاد مسلسل جاری رہے گا جب تک ہم مطلوبہ نتائج اور اہداف حاصل نہیں کر لیتے۔

متعلقہ عنوان :