جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی جاری ،21ملزمان گرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 20:22

سرگودھا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاررائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 21 ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن، چرس، شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے اصغر سکنہ اسلام پورہ سے ہیروئن1100گرام، نیامت مسیح سکنہ گلوالا سے شراب 60 بوتلیں، تھانہ ساجد شہید پولیس نے بلال سکنہ محمدی کالونی سے چرس 675 گرام، آصف سکنہ اسلام پورہ سے پسٹل 30 بور، راشد سکنہ ملت آباد سے پسٹل 30 بور، تھانہ پھلروان پولیس نے گل فراز سکنہ سالم سے چرس 360 گرام، تنویرسکنہ اٹک سے چرس410گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے شعیب سکنہ 49شمالی سے چرس 440گرام، تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے شاہد سکنہ قاضی والا سے چرس300گرام، تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے ظفر سکنہ مڈھ رانجھاء سے افیون 110گرام، شاہنواز سکنہ مڈھ رانجھاء سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے دانی مسیح سکنہ رضاٹاؤن سے شراب600بوتلیں، عمرفاروق سکنہ ساہیوال سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عمران سکنہ چک نمبر4جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے قیصرسکنہ نبی شاہ بالا سے رائفل444بور،ساجد سکنہ چبہ پرانا سے بندوق12بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے مظہر سکنہ لاہورسے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے قمر عباس سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بور،عمران سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے مناظر جاوید سکنہ سلطان پورنون سے پسٹل30بور،نواز سکنہ رتوکالا سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔