عارف والا، تھریشر مشین کی زد میں آکر42 سالہ مزدور جاں بحق

جمعرات 26 اپریل 2018 20:22

عارفوالا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) تھریشر مشین کی زد میں آکر42 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 15/EBمیں مختیاراحمد تھریشرمشین میں گندم کی بھریاں ڈالتے پائوں پھسلنے سے بے قابو ہوکر گرگیا جس کے نتیجہ میں تھریشر مشین کی زد میں آکر مختیار احمد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :