رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارواجی کا سلسلہ فوری بند کرنے کامطالبہ

جمعرات 26 اپریل 2018 20:27

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صوبائی حکومت عطائی ڈاکٹروںکی آڑ میں رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارواجی کا سلسلہ فوری بند کرے ورنہ صوبہ بھر میں کیمسٹ بھرپور احتجاج اور ہڑتال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر میں اور دسٹڑی بیوٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لطیف الرحمٰن خان انے ڈیرہ میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ضلعی چیئر مین محمد رمضان نے کی ۔

اسجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لطیف الرحمٰن نے صوبہ بھر کے ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے ڈرگ ایکٹ 1982 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو ڈرگ انسپکٹر کے اختیارات ضرور دیئے ہیں مگر یہ صرف عطائی ڈاکٹروں کے لئے ہیں ناکہ رجسٹرڈ میڈیکل سٹور کے لئے ۔

(جاری ہے)

اس ڈرگ ایکٹ 1982 کے تحت ضلعی انتظامیہ کسی میڈیکل سٹور کو سیل کرسکتی ہے اور نہ ہی کسی میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا کہ ہم بھی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اس مہم میں آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کوتیار ہیں مگر ضلعی انتظامیہ رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کے خلا ف کاروائیوں سے باز آئے ورنہ پورے صوبے میں ہڑتال کی کال دی جائے گی اور صوبے بھر میں کوئی بھی میڈیکل سٹﷺر نہیں کھلے گا ۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے صوبہ بھر کے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے تاکہ عوام کو درست علاج معالجہ میسر ہوسکے اور نیم حکیم خطرہ جان نہ ہو ا۔انہوںنے کہا کہ ڈرگ سٹور کو محکمہ صحت مجوزہ طریقہ کار کے مطابق چیک کرنے کا اختیار رکھتے ہیں جوکہ وہ متواتر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔