ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 20:27

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ،صدارت کے لئے محمد یوسف خان ایڈوکیٹ ،نائب صدارت کے لئے شیخ افتخار الحق ایڈوکیٹ ،جائنٹ سیکرٹری کے لئے نوید محسود ایڈوکیٹ ،لائبرین کے لئے عبداللہ بلوچ ایڈوکیٹ ،فنانس سیکرٹری کے لئے وقار عالم ایڈوکیٹ ،ایگزیکٹیو ممبر ڈیرہ ملک محمد بلال ایڈوکیٹ جبکہ ایگزیکٹیو ممبرٹانک کے لئے سرور خان کنڈی ایڈوکیٹ بلامقابلہ کامیاب قرار پاگئے ۔

اس طرح صرف جنرل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں احسان الحق ملک ایڈوکیٹ ،ملک ہدایت اللہ ملانہ ایڈوکیٹ اور فضل الرحمٰن بلوچ ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگیا۔،چیئر مین الیکشن بور ڈ کے فرائض عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ سپریم جبکہ بورڈ ممبران میں فرحانہ جبین ایڈوکیٹ اور عبدالستار دوتانی ایڈوکیٹ سرانجام دے رہے ہیں جنہوں نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرکے ان پر اعتراضات بھی نمٹادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہائی کورٹ بلڈنگ ڈیرہ کے افتخار سلیم ایڈوکیٹ ہال میں 28 اپریل کو منعقد ہوں گے اور انتخابی عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔اس دوران دوپہر 1 بجے سے دوپہرڈیڑھ بجے تک نمازوکھانے کا وقفہ ہوگا ۔چیئرمین الیکشن بور ڈ کے مطابق ہائی کورٹ بار کے وکلاء ووٹر کی کل تعداد 371 ہے۔