صوابی کے عوام وزیراعلیٰ کے بہکاوے میں مزید نہیں آئینگے،فضل علی حقانی

جمعرات 26 اپریل 2018 20:27

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) جے یو آئی ف کے مرکزی نائب امیر و سابق صوبائی وزیرتعلیم مولانا فضل علی حقانی نے کہا ہے کہ صوابی کے غیرت مند عوام سیاسی طور پر شعور رکھتے ہیں وہ کسی صورت وزیراعلیٰ کی جانب سے جھوٹے اعلانات اور عوام ان کے دھوکے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جے یو آئی نے ڈسٹرکٹ کونسل صوابیء کے رُکن یوسف اسلام کو جو عزت دی تھی اسے یہ عزت راس نہیں آئی جب وہ ہمارا نہ بن سکا تو پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت کے ساتھ کیاوفاداری کرے گا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور خصوصاً اس وقت صوبے میں کسی سیاسی کارکن کا پی ٹی آئی میں جانا سیاسی خودکشی سے کم نہیں ہوگا ،وزیراعلیٰ جھوٹے اعلانات کرکے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کیونکہ بیس یوم بعد پی ٹی آئی کی حکومت آئینی مدت پوری کرکے ختم ہوجائے گی ،جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز اور منصوبوں کے افتتاح پر پابند عائد کردی ہے اسی طرح صوبائی حکومت کے پاس ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز بھی نہیں ہے تو وزیراعلیٰ کس طرح اعلانات کرتے ہیں ، حکومت ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر دونوں نیب کے مہمان ہونگے ، اور ان کے خلاف مبینہ کرپشن کے فائلیں کھول دی جائے گی ۔