ڈیرہ،ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے خودکشی کرلی

جمعرات اپریل 20:27

ڈٖیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے خودکشی کرلی ،لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ تحصیل پہاڑپور کے علاقہ کوٹجائی میں پچیس سالہ نوجوان ثناء اللہ ولد حاکم قوم موہانہ سکنہ کوٹجائی اپنی بیوی کی ناراضگی پر اتنارنجیدہ ہوا کہ اس نے گھر میں زہریلی گولیاں کھا لیں ۔

(جاری ہے)

انہیں انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ۔

لواحقین کے مطابق متوفی کی بیوی گھریلو ناچاقی پر شوہر سے ناراض ہوکر میکے میں رہائش پزیر تھی جسے منانے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے نہ ماننے پر شوہر نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ہے،متوفی کی ایک کمسن بچی بھی ہے ۔لاش پوسٹمارٹم کے بعدورثا کے حوالے کردی گئی ۔۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :