یکم مئی کو میلاپ صوابی کے زیراہتمام جلسہ ہوگا

جمعرات 26 اپریل 2018 20:27

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صوابی کے یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور دیگر سرکاری ملازمین یوم مئی کے موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور مظاہرہ کرینگے ، اس سلسلے میں آل سیکرٹریز وی سی / این سی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اور ایپکا کے سیکرٹری اطلاعات عبد الصمد نے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یکم مئی کو میلاپ صوابی کے زیراہتمام فضل علی حقانی لائبریری ہال کے جلسے میں بھرپور انداز شرکت کرینگے ، ملازمین کا اتحاد اس وقت انتہائی ضروری ہے کیونکہ صوبائی حکومت اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، صوبائی مطالبات کے حل کیلئے ملازمین احتجاج کیلئے تیار رہے ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ سیکرٹریز یونین کونسل کو پولیو ڈیوٹی کے معاوضے فوری طور پر ادا کی جائے ورنہ ضلع بھر کے سیکرٹریز پولیو ڈیوٹی انجام دینے پر نظرثانی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :