آفتاب شیرپائو 29اپریل کو صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

جمعرات اپریل 20:27

آفتاب شیرپائو 29اپریل کو صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو 29اپریل کو صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،اس سلسلے میں پارٹی کے ضلعی چیئرمین مسعود جبا رخان نے عوام سے اس جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پختون قوم کو بدترین بحرانوں اور مشکلات کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی اور اس کے قائد آفتاب شیرپائو مسلسل جدو جہد کر رہے ہیں،ملی رہبر نے ہمیشہ صوابی سے محبت کا اظہار کیا ہے،ضلع صوابی میں پیہور کنال کی توسیع ،گیس کی فراہمی،گدون امازئی صنعتی بستی کا قیام اور شاہ منصور باچا خان میڈیکل کمپلیکس ان کے ہی کارنامے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ ضلع صوابی کی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا کیونکہ قومی وطن پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔