ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ، اباسین کلب اور روز کلب نے میچ جیت لئے

جمعرات 26 اپریل 2018 20:30

ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ، اباسین کلب اور روز کلب نے میچ جیت لئے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں اباسین کلب نے گریٹ کلب اور روز کلب نے میاںکلب کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں اباسین کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں132 رنز بنائے، ابوبکر نے 32اور فریدون نے 19 رنز سکور کئے، گریٹ کلب کی جانب سے شایان اور ذاکر نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں گریٹ کلب کی ٹیم 16 ویں اوور میں 67 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، شیر عالم 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اباسین کلب کی جانب سے افتخار دانش نے پانچ اور فریدون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں میاں کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور 149 رنز بنائے، طیب نے 30، مطیع اللہ نے 29 اور سیف اللہ نے 49 رنز بنائے، روز کلب کی جانب سے احسان اللہ اور محمود نے تین تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ جواب میں روز کلب نے مطلوبہ ہدف 25 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، یاسر عرفات نے 36 ، سلمان شاکر نے 26 اور محمود نے 25 رنز بنائے، میاں کلب کی جانب سے سمیع اللہ اور محمد زبیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :