گرانفروشوں کیخلاف سخت کا روا ئی کی جا ئے گی،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرایبٹ آباد

جمعرات 26 اپریل 2018 20:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر ایبٹ آباد شاد محمدنے خبر دار کیا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں مصنو عی گرا ں فرو شی اور ملا وٹ شدہ اشیا ئے خورد و نوش فرو خت کر نے وا لو ں کے خلاف سخت کا روا ئی کی جا ئے گی۔انہو ں نے دو کا ندا روں کو سختی سے ہدا یت کی کہ اشیا ئے خوردنی کی ریڑی سے لیکر بڑی دوکان تک نر خ نا مہ آویزاں کر نا لا زمی ہے اور مقرر کردہ ریٹ کے مطا بق اشیا ئے خورد و نوش فرو خت کی جا ئیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتا یا کہ رمضا ن سے پہلے مصنو عی مہنگا ئی کے مر تکب پا ئے جا نے وا لے دوکا ندارو ں کو بھا ری جر ما نے کئے گئے اب تک اس سلسلے میں ایک لا لھ70ہزار رو پے سے زاہد جر ما نہ وصو ل کر کے سر کا ری خزا نے میں جمع کئے گئے ۔یہ ہدایا ت انہو ں نے جمعرا ت کے روز نتھیا گلی ،ڈو نگا گلی اور گلیا ت کے دیگر بازارو ں میں دورا ن چیکنگ جا ری کیں۔انہو ں نے گلیا ت میں چیکنگ کے دورا ن فرو ٹ شا پس ،بیکری ،کر یا نہ اور دیگرکو گرا ں فرو شی اور غیر معیا ری اشیا ء فرو خت کر نے پر 70ہزار رو پے جر ما نہ کیا۔ان کے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرو لر عظمیٰ شا ہ اور انسپکٹر پر ستا ن خا ن بھی تھے۔