Live Updates

ایم پی ایز پرووٹ بیچنے کاالزام لگانے پرعمران خان کیخلاف تحریک استحقا ق جمع

خیبرپختونخوااسمبلی عمران خان کوطلب کرکے ثبوت پیش کرنے کاکہے ناکامی کی صورت میں عوام سے معافی مانگیں،یاسین خلیل

جمعرات 26 اپریل 2018 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایم پی ایز پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزامات کیخلاف خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی جس میں موقف اپنایاگیاہے کہ اسمبلی عمران خان کو طلب کرکے ان سے الزامات کے تمام ثبوت فراہم کرنے کاکہے ناکامی کی صورت میں عمران خان صوبائی اسمبلی اور صوبے کے عوام سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

پشاورسے منتخب رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں مزیدکہاگیاہے کہ عمران خان نے ایک پریس کانفرنس میں 20ایم پی ایز کیخلاف سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کاالزام لگایا جبکہ نہ توشوکازنوٹس دیاگیانہ ان کو سناگیا اورنہ ہی کوئی ثبوت دئیے گئے اس صوبہ میں تمام ایم پی ایز کی عزت ہے جواپنے اپنے حلقوں کی نمائندگی کرتے ہیں انہیںبغیرکسی ثبوت کے بدنام کرنا نہ تو پختون معاشرے میں نہ مذہب اسلام میں نہ پاکستان کے آئین وقانون میں بلکہ نہ ہی پی ٹی آئی کے آئین ومنشور مین اس چیز کی گنجائش یامثال ہے لہذا اس الزام سے نہ صرف میرابلکہ صوبے کے تمام عزت مندپختونوں اورپورے صوبائی اسمبلی کااستحقاق مجروح ہو اہے اس لئے یہ اسمبلی عمران خان کو طلب کرکے ثبوت پیش کرنے کاکہے ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں عمران خان صوبائی اسمبلی سے اور صوبے کے تمام عوام سے معافی مانگیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات