صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کے لئے پورن اور بشام سب ڈویژنز کی Bifurcation

جمعرات اپریل 20:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء)صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اوربجلی فراہمی نظام میں بہتری لانے ,لووولٹیج ,اوورلوڈنگ جیسی شکایات کے ازالے کے لئے پسکو پورن اوربشام سب ڈویژنز کو (Bifurcation) کرکے دو حصوںمیں تقسیم کردیا گیا ہے ․تفصیلات کے مطابق پورن سب ڈویژن کو دوحصو ںمیں تقسیم کرکے مرتنگ سب آفس جبکہ بشام سب ڈویژن کو Bifurcate کرکے چیکسرسب آفس بنائے گئے ہیں․پورن سب ڈویژن میں 5296 صارفین اور مرتنگ سب آفس میں اب 4782 صارفین ہیں․اسی طرح بشام سب ڈویژن میں8627 صارفین اور چکیسرسب آفس میں 2601 صارفین ہیں․ دونوں سب ڈویژنز کی Bifurcation سے جہاں صارفین بہترسہولیات سے مستفید ہوں گے وہاں پر ان سب ڈویژن کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی لائنوں کی بہتردیکھ بال اوردرست میٹرریڈنگ کی جاسکے گی جس سے لووولٹیج اوراوورلوڈنگ اورپاوربریک ڈاؤنز جیسی شکایات کا ازالہ ہوگا․