تخت بھائی پولیس نے منشیات سمگل کرنے والے سمگلر سمیت ایک قاتل کوگرفتار کرلیا

جمعرات 26 اپریل 2018 20:35

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) تخت بھائی پولیس نے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو کلوگرام چرس ، دو کلو گرام افیون سمگل کرنے والے سمگلر سمیت ایک قاتل کوگرفتار کرلیا۔ اے ایس پی تخت بھائی محمد عثمان ٹیپونے کہا کہ خفیہ اطلاع پر شگو ناقہ چیک پوسٹ پر شیرگڑھ پولیس نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص سے دو کلو گرام افیون اور دو کلو گرام چرس قبضے میں لے کر آصف ولد گلاب ساکن درگئی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سرکل پولیس نے قتل کے ملزم غنی رحمان جو پولیس تھانہ شیرگڑھ کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا کو گرفتار کرلیا جبکہ مذکورہ واقعہ میں سرکل پولیس چار ملزمان پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ اس موقع پر اے ایس پی تخت بھائی نے کہا کہ سرکل پولیس کی جانب سے منشیات فروش ، انڈرپلے، سود، قتل اقدام قتل کے علاہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بغیر کسی سیاسی دباؤ اور سفارش کے کاروائی جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ معاشرتی برائیوں اور ملک دشمن ناپاک عزائم سے باز آجائے یا وہ علاقہ چھوڑ آجائے۔