ٹریفک وارڈن پولیس مردان کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات اپریل 20:35

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ٹریفک وارڈن پولیس مردان نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے ، اور متعدد موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور ان تمام غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فارمز ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس رجسٹریشن بجھوادئیے گئے ہیں تاکہ آئندہ کیلئے خلاف ورزی نہ ہوسکے۔ بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک وارڈن پولیس مردان انسپکٹر محمد اقبال نے کہا کہ تمام موٹر سائیکل مالکان اپنی موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بروقت کروائیں ، ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :