ڈسٹر کٹ ہسپتا ل تیمر گر ہ میں بجلی کی کمی پو ری کر نے کیلئے علیحدہ بجلی کی ایکسپر یس لا ئن کا افتتا ح

جمعرات 26 اپریل 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر خزا نہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ڈسٹر کٹ ہسپتا ل تیمر گر ہ میں بجلی کی کمی پو ری کر نے کیلئے ایک علیحدہ بجلی کی ایکسپر یس لا ئن کا افتتا ح کر دیا جس پر 5 ملین روپے لا گت آئی ہے۔ مذ کو رہ ضلعی ہسپتا ل کیلئے لو ڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ نئی الگ ایکسپر یس لا ئن کی وجہ سے ہسپتا ل میں لو ڈ شیڈ نگ مکمل طو ر پر ختم ہو گی اور پو رے ہسپتا ل میں 24 گھنٹے بجلی میسر ہو گی اور مر یضو ں کو کسی بھی تکلیف کا سا منا نہیں کر نا پڑے گا۔

افتتا ح کے مو قع پر ڈسٹر کٹ ہسپتا ل تیمر گر ہ کے ڈاکٹر حضرات، پیرا میڈ یکس عملے اور علا قہ عما ئد ین کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔ افتتا ح کے بعد منعقدہ تقر یب سے خطا ب کے دوران صو با ئی وزیر کا کہنا تھا کہ تیمر گر ہ ضلعی ہسپتا ل پشاور کے بڑ ے ہسپتا لو ں کے بعد نہا یت اہمیت کا حا مل ہے کیو نکہ یہا ں پر دیر، با جو ڑ، چترال اور دیگر ملحقہ علا قہ جا ت کے تما م مر یض علا ج معا لجے کیلئے آتے ہیں اور یہا ں پر مر یضو ں کا بہت رش ہو تا ہے لہذا ہما ری کو شش ہے کہ مذکو رہ ہسپتا ل کو ہر قسم کی سہو لیا ت سے آراستہ کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

اٴْنہو ں نے کہا کہ بحیثیت عوامی منتخب نما ئندہ حلقہ نیا بت کے عوام کی بھلا ئی کیلئے اٴْنہو ں نے ہر شعبہ کیلئے تر قیا تی منصو بے منظو ر کروائے ہیں جو علا قے کی مجمو عی و پا ئیدار تر قی کے ضا من بنیں گے اور دیر پا ئین کے غیو ر عوام آئندہ انتخا با ت میں بھی اٴْنہیں کا میا ب کرائیں گے اور علا قے کی تعمیر و تر قی کا تسلسل آئندہ بھی جا ری رکھا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :