سیاحوں نے ٹورازم کارپوریشن کے نصب کردہ کیمپنگ پاڈز کا رخ کرلیا

جمعرات 26 اپریل 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیر انتظام چلنے والے کیمپنگ پاڈز میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سیاحوں کی کثیر تعداد نے رخ کرلیا، جس میں سوات میں بشی گرام ، کاغان میں شاران اور ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی کے مقام پر کیمپنگ پاڈز نصب ہیں جس میں سیاحوں کیلئے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ سال سیزن کے آخری دوماہ کے دوران صوبائی خزانہ کو ان کیمپنگ پاڈز سے 24لاکھ آمدن وصول ہوئی تھی ، تاہم امسال ان کیمپنگ پاڈز نے مزید آمدن متوقع ہے ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ضلع ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی، مانسہرہ میں شاران اور سوات میں بشی گرام کے مقام پر کیمپنگ پاڈز نصب کئے ہیں، جن میں سیاحوں کیلئے چار بیڈ اور دو بیڈکی سہولیات سمیت واش روم، کچن ، چلڈرن پلے ایئریا،پارکنگ ، بون فائر اور ایڈونچر ٹورازم کے شوقین افراد کیلئے ٹینٹ ویلیج کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ کیمپنگ پاڈز فیمیلز کیلئے بہترین رہائشی اور تفریحی جگہ بھی ہے جس میں سیاح فیمیلز کیساتھ سیروتفریح بھی کرسکتے ہیں، ان کیمپنگ پاڈز میں بکنگ کیلئے ویب سائٹ www.tckpbooking.com پر بکنگ کرائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :