حضرت سلطان باہوؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 20:39

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بزم انمول انٹرنیشنل کے زیر اہتمام حضرت سلطان باہوؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے علامہ اقبال ٹائون میں خصوصی مشاعرہ کی تقریب منعقدہوئی‘ تقریب کی صدارت ندیم بھابھہ نے کی ، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیانہ کلام نے امن اور بھائی چارہ کے آفاقی پیغام کودنیا میں پھیلانے میں اہم کردارادا کیا ہے‘بزم انمول انٹرنیشنل کی چیئرپرسن انمول گوہر نے شرکاء کو بتایا کہ ہماری تنظیم سماجی بھلائی اور صوفیانہ کلام کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہے‘ آج بھی ہماری محفل میں ملتان اور دیگر مختلف شہروں سے شعراء‘گلوکار اور دیگرشعبوں کے افراد آئے ہوئے ہیں‘ تقریب میں مختلف شعراء نے اپنے اپنے کلام بھی سنائے‘ ان میں شاعر عزیز احمد‘ الطاف چیمہ‘ طارق چغتائی‘ وحید ناز‘ اسلم شوق‘ ایم اے صابری‘ اسلم ڈھڈی‘ عمران مفتی‘ ڈاکٹرحیدر علی بابا‘ حسن بانو‘اعجاز اللہ ناز‘زینب‘ رخشندہ نوید اور احمد سبحانی شامل تھے جبکہ پرنس اقبال گورائیہ‘ڈاکٹر نسیمہ‘ عامر شہزاد‘یاسمین خاکوانی‘ عزیز احمد‘ عاصم خواجہ‘سعید پسروری ودیگر نے حضرت سلطان باہوؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریر کیں۔

متعلقہ عنوان :