اداکارہ مدیحہ گوہر مقامی قبر ستان میں سپردخاک، نماز جنازہ میں فنکاروں وہنر مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعرات 26 اپریل 2018 20:39

اداکارہ مدیحہ گوہر مقامی قبر ستان میں سپردخاک، نماز جنازہ میں فنکاروں ..
لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)معروف ٹی وی وتھیٹر کی اداکارہ‘رائٹر‘ ڈائریکٹراور اجوکا تھیٹر کی چیئرپرسن مدیحہ گوہر کی نماز جنازہ گذشتہ روزان کی رہائش گاہ 24‘ سرور روڈ لاہورکینٹ میں ادا کر دی گئی، مرحومہ کو سینکڑوں لوگوںکی موجودگی میں مقامی قبر ستان میں سپردخاک کردیا گیا‘ مدیحہ گوہر کی نماز جنازہ میں اجوکا تھیٹرکے فنکاروں‘ رائٹرز،ہنر مندوں ویگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ اس موقع پر مدیحہ گوہرکے شوہر شاہد ندیم سابق ڈپٹی چیئرمین پی ٹی وی سے لوگ تعزیت کرتے رہے اور مدیحہ گوہر کی فنی خدمات کوسراہتے رہے‘ دریں اثناء اداکار عاصم بخاری‘ کنول‘ راشد محمود‘ اجلال‘ عثمان راج‘کامران مجاہد‘سرفراز انصاری اورملک اسلم کے علاوہ دیگر بہت سے فنکاروں نے مدیحہ گوہر کی اچانک موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔