وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف کی زیرصدارت ضلع کونسل اٹک کا اجلاس

جمعرات اپریل 20:39

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ضلع کونسل اٹک کا اجلاس خاص جناح ہال اٹک میں زیر صدارت وائس چئرمین ملک جمشید الطاف منعقد ہوا۔ اجلاس آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد میںگزشتہ اجلاس کی توثیق کی گئی ایجنڈے میں شامل مختلف قرار دادوں اور تجاویز پر بحث کے بعد ایک کے علاوہ تمام کو منظور کر لیا گیا ۔تا ہم ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کی جانب سے تقرریوں اور ترقی کے حوالے سے ایک تجویز کو اختیارات کی وضاحت نہ ہونے کے باعث اگلے اجلاس کیلئے موخر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سردار آصف خان نے قرار دار پیش کی کہ اٹک کی نصف سے زائد آبادی جو کہ خواتین پر مشتمل ہے کیلئے تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جشن بہاراں کی طرز پر ایک مینا بازار کا اہتمام کیا جائے جس میں حسن قرات ، نعت ، امور خانہ داری وغیرہ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے اور جیتنے والی خواتین کو انعامات دیے جائیں اس سے گھریلو صنعت پروان چڑھے گی اور ان کے وسائل میں اضافہ ہو گا چن حسن فردوس نے قرار داد پیش کی کہ برسات سے قبل ڈینگی کی وبا کو پھیلنے سے قبل روکنے کیلئے یونین کونسلوں میں ڈینگی حفاظتی سپرے کی مشین اور دوائیاں فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ یہ انسان صحت اور زندگی کا مسلہ ہے ڈی سی او اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائیں جو اس کے عمل کو یقینی بنائے سینئر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اٹک سردار واجد علی خان کی جانب سے پیش کی جانی والی قرار داد میں کہا گیا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول پڑیوٹ محلہ ٹیڑھا ناڑہ کی چار دیواری گیٹ اور ٹائیلٹ کے کام مکمل ہیں جبکہ ابھی تک کمرہ جات کیلئے کوئی ٹینڈر طلب نہ کیے گئے ہیں انہوں نے سی ای او ایجوکیشن سے درخواست کی کہ اس کام میں خصوصی دلچسپی لیکر کمروں کی تعمیرات کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو حکم صادر فرمائیں تمام قرار دادیں ایوان کی جانب سے منظور کر لی گئیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کی بجٹ کے حوالے سے تجاویز کو منظور کر لیا گیا جس میں ضلع کونسل کی تمام برانچز کی جانب سے اگلے چار ماہ کیلئے بحث تجاویز طلب کی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :