ساہیوال، جعلی نمبر پلیٹ لگا کر موٹرسائیکل پر گھومنے والے 2 افراد گرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 20:39

ساہیوال۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر موٹرسائیکل پر گھومنے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ، تفصیلات کے مطابق کمپری ہنسو چوک کے قریب علی حیدر اور عدنان اپنی اپنی موٹرسائیکلوںپر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھوم رہے تھے کہ اس دوران پٹرولنگ پولیس نے انہیں روک کر کاغذات چیک کئے تو ملزمان کی موٹرسائیکلوںپر جعلی نمبر پلیٹیں پائی گئیں ، پولیس تھانہ فرید ٹائون نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :