نکاسی آب کے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ ترقیاتی کام تبا ہ وبرباد نہ ہو ،ْجان محمد بلوچ

جمعرات 26 اپریل 2018 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیرمیں جہاں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں ان کو اپنے مقررہ کردہ ٹائم پر مکمل کیا جائے، ترقیاتی کام مکمل ہونے سے عوام کا معیار ذندگی بلند ہو گا ،بلدیہ ملیر میں جہاں بھی نئے روڈ تعمیر کئے جارہے ہیں وہاں پر نکاسی آب کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام تبا ہ وبرباد نہ ہو، عوام کیلئے صحت و صفائی کے ساتھ ترقیاتی کام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، بلدیہ ملیر کے مضافاتی علاقوںکو شہری علاقوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم ، یو سی چیئرمین احسان اللہ ٹکروی ، یوسی وائس چیئرمین ملک تاج کے ہمراہ یو سی مظفرآباد کی اندرونی گلیوں میںسی سی پیور بلاک کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کے لیول ، تھکنس اور نکاسی آب کی لائنوں کی درستگی کا پورا خیال رکھا جائے،بلدیہ ملیر میں جاری تعمیراتی کام میں کوئی کوتائی برداشت نہیںکی جائے گی،بلخصوص نکاسی آب کے حوالے سے شاہراہوں کے تکنیکی معاملات پر بھر پور توجہ دی جائے ورنہ پانی کھڑاہونے سے روڈ تباہ و برباد ہوجائے گا اس موقع پرعلاقائی عوام نے جان محمد بلوچ اور عبدالخالق مروت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کے پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت کے دلوں میں عوام کا درد موجود ہے ، بلدیہ ملیر کے منتخب نمائندے بلاتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔