پریس‘پولیس اینڈپبلک گروپ کی تقریب28اپریل کومنعقدہوگی

جمعرات 26 اپریل 2018 20:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پریس ،پولیس اور پبلک گروپ کے سرپرست اعلیٰ عبدالوحید جیلانی نے کہا کہ پریس ،پولیس اور پبلک گروپ کے تحت ایک تقریب ’’میراوطن‘‘ کے عنوان سی28اپریل بروز ہفتہPIIA آڈیٹوریم میںمنعقد کی جارہی ہے۔تقریب میںمختلف اسکولوں کے طلبہ وطالبات ملی نغمے پیش کرینگے اورتقاریر کرینگے۔

(جاری ہے)

تقریب میںرمضان رضوان کو چیف ایڈمنسٹریٹر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل مقرر ہونے پر،کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدرسمیرقریشی کوکونسلر منتخب ہونے پر اور سیدزوہیب حیدرایڈیٹرروزنامہ جانباز وعمدہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور صحافیوں کوشیلڈز دی جائیںگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سٹی شیرازنذیر ہونگے جبکہ شبانہ جیلانی ،اکرم قریشی ،راجہ عمران ،نورالسلام ،ولی خان کاکڑ ،ندیم اسلم ،شعیب پرویز ،شبیرتنولی ،قوی شیخ ،باباخان ،سرعابد جاوید ،معین شاہ ،عدنان راجپوت ،عاصم راجپوت اور علی حسین سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیگرشعبہ زندگی کے افراد تقریب میںکثیرتعداد میںشرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :