باقرانی کے قریب موہن جو دڑو روڈ پرٹریفک حادثہ ،پریس کلب کے خزانچی کے برادر نسبتی جاں بحق

جمعرات اپریل 20:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) باقرانی کے قریب موہن جو دڑو روڈ پر تیز رفتار کار اور گیس سلینڈروں سے بھری چنگچی میں ٹکر کے نتیجے میں لاڑکانہ کے سینیئر صحافی اور لاڑکانہ پریس کلب کے خزانچی مرتضیٰ کلہوڑو کے برادر نسبتی چنگچی ڈرائیور اظہر پٹھان موقع پر دم توڑگئے جبکہ سلیم زہرانی شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس اور علاقہ مکینوں نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔

سینیئر صحافی کے برادر نسبتی کا روڈ حادثے میں انتقال پر لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو، جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو، نائب صدر ڈاکٹر بدر شیخ، جوائنٹ سیکریٹری طارق درانی، صحافیوں نوید لاڑک، حنیف سہاگ، سلامت ابڑو، ایاز ساریو، فوٹو گرافر و کیمرا مین وسیم برڑو، وسیم بھٹو، عابد عباسی، کامران سانگی، علی نواز منگی سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنما اسپتال پہنچے جہاں پر انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

روڈ حادثے میں جان بحق اظہر پٹھان کی تدفین خیر محمد آریجا میں کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جس میں صحافیوں، ڈاکٹروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب سینیئر صحافی مرتضیٰ کلہوڑو اور دیگر سے تعزیت کا بھی سلسلہ جاری ہے۔