لاڑکانہ،تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ،3افراد شدید زخمی

جمعرات اپریل 20:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ڈوکری کے قریب ویہڑ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار گاؤں رانوت خان کھیڑو کے رہائشی تین محنت کش گلبہار کھیڑو، طارق کھیڑو اور دیدار حسین کھیڑو شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ ہم کسان ہیں اور کام کے سلسلے میں گاؤں سے لاڑکانہ آ رہے تھے کہ ویہڑ بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرائی اور ہم زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :