پنجاب بھرمیں794ٹریفک حادثات،9ا فراد جاںبحق،904زخمی

جمعرات اپریل 20:47

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں794ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاںبحق جبکہ904زخمی ہو گئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں346افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 394ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز395مسافراور115پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ205ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت199متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان46حادثات میں47متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔