خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دینے پر کھلاڑی خوشی کے مارے سڑکوں پر آگئے

تحصیل بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑا کھلاڑیوں نے فیصلے کے بعد منوں من مٹھائیاں تقسیم

جمعرات اپریل 20:47

خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دینے پر کھلاڑی خوشی کے مارے سڑکوں پر ..
پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ہائیکورٹ اسلام آباد کی طرف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو تا حیات نااہل قرار دینے پر کھلاڑی خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئے تحصیل بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کا ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑا کھلاڑیوں نے فیصلے کے بعد منوں من مٹھائیاں تقسیم کی کھلاڑیوں کے فیصلے کے بعد پر جوش نعرے آج کی وکٹ گرنے پر ن لیگ کو ہوش آ جانا چاہیے کہ وہ اللہ پاک کی پکڑ میں آ چکے ہیں اور بہت جلد مسلم لیگ ن کی بہت اہم وکٹیں گرنے والی ہیں جشن کے دوران کھلاڑیوں کی میڈیا سے گفتگو واقعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف سنائے جانے پر جس میں ہائی کورٹ نے خواجہ محمد آصف کو تا حیات نااہل قرار دے دیا ہے فیصلے کے بعد کپتان کے کھلاڑی خواجہ محمد آصف کی نااہلی کی خبر سنتے ہی خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑادالتے ہوئے نعرے بازی کھلاڑیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ آج ہمارے کپتان عمران خاں نے ان سونگر سے خواجہ محمد آصف کو کلین بولڈ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح انڈیا کی کرکٹ ٹیم ہمارے کپتان کی بولنگ کے سامنے بے بس ہو کر ڈرتے ہوئے وکیٹں چھوڑ جاتی تھیں آج عمران خاں کی تیز ترین گیند نے پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خاں کے ہاتھوں سے ن لیگ کی ایک بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے اس وکٹ کے گرنے کے بعد ن لیگ کھوکھلی ہو جائے گی خواجہ محمد آصف کے کیس کا فیصلہ آنے کے بعد کھلاڑیوں نے مٹھائیوں کی دوکانوں کا ایسا رخ کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے مٹھائیوں کی دوکانوں پر مٹھائیاں ختم ہو گئیں کپتان سے محبت کرنے والے ایک کھلاڑی نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف فیصلہ آتے ہی ایک حلوائی کو دس من مٹھائی کا آرڈر دے دیا فیصلے کے بعد پسرور سے ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں کے قافلوں کی عثمان ڈار کے ڈھیرے سیالکوٹ روانگی شروع ہو گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ آج رات کو سیالکوٹ میں عثمان ڈار کے ڈھیرہ پر بہت بڑا جشن منایا جائے گا