Live Updates

صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی کی لاہور میں مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کی ہدایت

جمعرات 26 اپریل 2018 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملا کنڈریجن کے صدرمحمود خان نے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے پی ٹی آئی کے تمام ذمہ دار عہدیداروںا ور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ لاہور میں مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کو ششیں کریں اور ایک عظیم الشان قافلے کی صورت میں مینار پاکستان لاہور جائیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں محمود خان نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے چیئر مین عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔ دریں اثناء 29 اپریل کو پی ٹی آئی کا مینار پاکستان لاہور میں جلسے میں شرکت کے لئے صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف ملا کنڈ ریجن کے صدرمحمود خان کی قیادت میں ملاکنڈ ڈویژن سے ہزاروں گاڑیاں قافلے کی صورت میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں پر مشتمل ایک عظیم الشان جلوس روانہ ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات