پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے 28اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے 28اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہیں اٹھائیس اپریل کو ہونے والے ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے لئے وکلاء برادری نے سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں انتخابات پشاور ، مردان ، صوابی ، چھوٹا لاہور ، کوہاٹ ، نوشہرہ ، چارسدہ ، تخت بھائی میں ہو نگے پشاور سے ایگزیکٹو ممبران کی دو ن نشستوں پر کامران احمد ، فیصل ارشاد ، چارسدہ سے حسن گل ، مردان سے محمدسہیل انور ، صوابی سے محمد صغیر خان ، ہنگو سے گل حسن خان بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبران منتخب ہو چکے ہیں صدارت کے لئے ہاشم رضا ، اسحاق علی قاضی ، محمد عیسی خان خلیل ، عبدالفیاض ہاشم ، نائب صدارت کے لئے محمد ابراہیم خان ، تسکین الدین خٹک ، جنرل سیکرٹری کے لئے عابد علی ، محمد یاسر خٹک ، جائنٹ سیکرٹری کے لئے محمد آیاز خان ، محمد صفیان کے درمیان مقابلہ ہو گا فنانس سیکرٹری کے عہدے پر امان اللہ خان ، پریس سیکرٹری کے عہدے پر اسد زیب خان بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر فضل الہی خان ایڈوکیٹ خان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق صدارت کے لئے 4، نائب صدارت کے لئے 2، جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہیں ۔