کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کی اپیل پر ساہیوال میں تمام میڈیکل سٹور ،مارکیٹیں اور بازار بند رہے

جمعرات 26 اپریل 2018 20:53

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کی اپیل پر ساہیوال میں تمام میڈیکل سٹور ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کی اپیل پر آج ساہیوال میں تمام میڈیکل سٹور ،مارکیٹیں اور بازار بند رہے میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے تمام دوکانیں اور بازار بند کر لئے جسکی وجہ سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،گورنمنٹ قیوم ہسپتال،سول ہسپتال ،کمیر ہسپتال،قادر آباد،گیمبر کے ہسپتالوں کے باہر بھی میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے شٹر ڈائون ہڑ تال کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مقررین اکرام الحق،بشارت شیخ اور مولانا قاسم نے کہا کہ حکومت فوری طور پر 2017کا تر میمی ایکٹ و اپس لے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی ۔ہیلتھ کئیر کمیشن اور محکمہ صحت انتقامی کاروائیاں بند کرے ۔ہڑ تال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا سینکڑوں آپریشن بھی ملتوی کر نا پڑے۔

متعلقہ عنوان :