خود کش حملہ :تحقیقات کے لئے پنجاب فرانزک لیبارٹری کی تین رکنی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

جمعرات اپریل 20:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ریجنل پویس افیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ائیر پورٹ روڈ پر خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے پنجاب فرانزک لیبارٹری کی تین رکنی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے گئے شواہد خون کے نمونے اور دیگر اعضاء اور اشیاء فرانزک ٹیم کے حوالے کر دی گئی جن کا فرانزک ٹیم معائنہ کرے گی حملے میں استعمال ہونیوالا دھماکہ خیز مواد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے مذکورہ ٹیم نے بلوچستان پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی جانب سے اکٹھے کئے گئے نمونوں کے علاوہ جائے وقوعہ سے مزیدشواہد اکٹھے کئے گئے ہیں جن کی روشنی میں تحقیقات کا عمل کو آگے بڑھایا جائیگا ۔