مودی پر ٹویٹ، آئی سی سی نے بھارت سے معافی مانگ لی،تحقیقات شروع

جمعرات اپریل 21:13

مودی پر ٹویٹ، آئی سی سی نے بھارت سے معافی مانگ لی،تحقیقات شروع
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے آفیشل ہینڈل سے ریپ کیس میں گرفتار ہونے والے سادھو آسارام اور مودی کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا، اس پر نہ صرف شائقین کی جانب سے حیرت اور برہمی کا اظہار کیا گیا بلکہ بھارتی بورڈ نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، آئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔