100بالز کرکٹ فارمیٹ کا اگلے ماہ بنگلادیش میں ڈیبیو ہو جائے گا

مئی سے سابق کرکٹرز کے درمیان ماسٹرز کرکٹ کارنول کا تیسرا ایڈیشنز 100 بالز کرکٹ فارمیٹ میں ہوگا

جمعرات 26 اپریل 2018 21:13

100بالز کرکٹ فارمیٹ کا اگلے ماہ بنگلادیش میں ڈیبیو ہو جائے گا
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) انگلینڈ میں زیر جائزہ 100 بالز کے فارمیٹ کا اگلے ماہ بنگلادیش میں ڈیبیو ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

2 مئی سے کاکس بازار میں سابق کرکٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے ماسٹرز کرکٹ کارنول کا تیسرا ایڈیشنز 100 بالز کرکٹ فارمیٹ میں ہوگا،اس میں ابتدائی 15 اوورز روایتی 6 جبکہ آخری اوور 10 گیندوں کا ہوگا۔سابق کپتان خالد محمود نے کہاکہ اس بار ہم نے اپنے ایونٹ کا فارمیٹ تبدیل کردیا، ہم 100 بال اے سائیڈ طرز کھیلنے والے ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ ابتدائی 2برسوں کی طرح اس بار بھی یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ 2020 میں 100 بالز طرز کے مینز اور ویمنز ٹورنامنٹ کھیلنے کی ابھی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :