مچل مارش کا ٹخنے کی سرجری کا فیصلہ، رواں برس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک

جمعرات اپریل 21:13

مچل مارش کا ٹخنے کی سرجری کا فیصلہ، رواں برس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش نے ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے باعث وہ انگلش کائونٹی سیزن کے ابتدائی میچز میں سرے کلب کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ آسٹریلوی آل رائونڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر ٹخنے کی سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کائونٹی سیزن کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے ،بلاشبہ یہ میرے لئے مایوس کن ہے تاہم میں سو فیصد فٹنس حاصل کرنے اور جاندار کم بیک کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :