Live Updates

پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا،عثمان ڈار

میں نے سیالکوٹ کے عوام کی خواجہ آصف سے جان چھڑائی ،سوشل میڈیا کے سپورٹرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،خواجہ آصف کو مفت مشورہ ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے باہر پھل فروٹ کی ریڑھی لگائو، عوام کی دعائیں بھی لو اور حلال روزی بھی کمائو رہنما تحریک انصاف کی خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 21:25

پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا،عثمان ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا،میں نے سیالکوٹ کے عوام کو خواجہ آصف سے جان چھڑائی ،سوشل میڈیا کے سپورٹرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،خواجہ آصف کو مفت مشورہ ہیکہ شوکت خانم ہسپتال کے باہر پھل فروٹ کی ریڑھی لگائو، عوام کی دعائیں بھی لو اور حلال روزی بھی کمائو۔

جمعرات کو خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ میں آج سیالکوٹ کی عوام کے سامنے سرخرو ہوا ہوں، میں نے سیالکوٹ کے عوام کو خواجہ آصف سے جان چھڑائی ہے، میں تحریک انصاف کے ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سوشل میڈیا کے سپورٹرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا تھا، اس معاملے میں تمام کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، ان کی سپورٹ کے بغیر میں اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوتا، میں جہانگیر ترین کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں، میں اپنے وکیل اسکندر بشیر محمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں عدالت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نہ جھکے گا نہ بکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں عمران خان کی شان میں گستاخی کی اور ان کے خلاف تضحیک آمیز کلمات کہے، پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا ہے،میرا خواجہ آصف کو مفت مشورہ ہے، خواجہ آصف شوکت خانم ہسپتال کے باہر پھل فروٹ کی ریڑھی لگائو، عوام کی دعائیں بھی لو اور حلال روزی بھی کمائو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات