شنگھائی میں پاکستانی مریض کا سٹیم سیل لگانے کاکامیاب آپریشن

30سالہ پاکستانی مریض تحسین دلبر کو خون مکمل نہ بننے کے دیرینہ مرض سے نجات مل جائے گی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:25

شنگھائی میں پاکستانی مریض کا سٹیم سیل لگانے کاکامیاب آپریشن
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چین کے شہر شنگھائی میں پاکستانی مریض کا سٹیم سیل لگانے کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ، اس سے 30سالہ پاکستانی مریض تحسین دلبر کو خون مکمل نہ بننے کے دیرینہ مرض سے نجات مل جائے گی۔

(جاری ہے)

تحسین کا علاج کرنے والے انچارج ڈاکٹر وانگ چون نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی مریض میں خون بنانے والے سٹیم سیلز پیوند کاری کرکے لگائے گئے ہیں، یہ بلڈ سٹیم سیلز2010 میں ایک خاتون نے عطیہ کئے تھے۔

ڈاکٹر وانگ چون نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا جس کی وجہ سے مریض میں روایتی علاج کی نسبت صحت یابی کی شرح 60 فیصد ہے اور دو ہفتوں کے بعد مریض میں خون مکمل طور پر بننا شروع ہوجائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چینی شہروں بیجنگ، تیان جین، شنگھائی، گوانگ ڈونگ اور دیگر مقامات پر ایمبیلیکل کارڈ یعنی ناڑ کے بلڈ سٹیم سیلز بینک قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :