مظفرآباد‘ محکمہ برقیات کی جانب سے پرانی بوسیدہ بجلی کی تاریں 50سال بعد بھی تبدیل نہ ہوسکیں

جمعرات 26 اپریل 2018 21:28

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ برقیات کی جانب سے پرانی بوسیدہ بجلی کی تاریں 50سال بعد بھی تبدیل نہ ہوسکیں ،? جسکی وجہ سے صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ،بار بار تاریں ٹوٹ جانے سے بجلی کا بندش کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری جانب بجلی چوری میں بھی اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے بجلی پر زور پڑنے کے باعث بجلی ٹرپ ہوجاتی ہے ، وزیر برقیات تاریں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی تاریں جن کو 50سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے ،تاریں تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے بار بار تاریں ٹوٹ جاتی ہیں اور اکثر ٹرانسفارمر ز بھی جل جانے کی وجہ سے ہفتوں بجلی بند رہتی ہے جبکہ ہر سال بجٹ یک باوجود نہ تو نئی تاریں لگائی گئی اورنہ ہی تبدیل کی گئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے مگر محکمہ برقیات ی جانب سے اپنی پالیسی تبدیل نہ کرسکے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :