مظفرآباد ‘ کٹکیر معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس میں ممبر مجلس عاملہ سنٹرل بار ایسوسی ایشن کوثر پروین ایڈووکیٹ میدان میں آگئی ‘مقتولہ بچی کا کیس فری لڑنے کا اعلان

جمعرات اپریل 21:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) کٹکیر معصوم طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس میں ممبر مجلس عاملہ سنٹرل بار ایسوسی ایشن کوثر پروین ایڈووکیٹ میدان میں آگئی ۔مقتولہ بچی کا کیس فری لڑنے کا اعلان کردیا ،ملزمان کو کفیر کردار تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرونگی کوثرپروین ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق ک آزاد کشمیر متحرک خواتین ایڈووکیٹ کوثر پروین ایڈووکیٹ نے کٹکیر میں زیادتی کاشکار ہونے والی معصوم نو رفاطمہ کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوثر پروین اعوان نے کٹکیر کی مظلوم طالبہ نور فاطمہ کا مقدمہ لڑنے کیلئے اپنی اپنی خدمات پیش انہوں نے کہا کہ سنٹرل بار ایسوی ایشن انسانی حقوق کی کمیٹی یہ مقدمہ مفت میں لڑے گی اور بار اس سلسلہ میں بھر پور کردار ادا کرے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لونگی ۔

(جاری ہے)

معاشرے میں امن امان اور سکون برقرار رکھنے کے لیے قانون کی بالادستی ضروری ہے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جانی وقت کی ضرورت ہے معصوم طالبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا کوئی زی شعور انسان خاموش نہیں رہ سکتا بے کس بے سہارا افراد کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی ہمارے پیشے کا تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ نور فاطمہ کو انصاف دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرونگی۔

متعلقہ عنوان :