پوسٹ گریجویٹ کالج میں ڈاکٹر صابر آفاق،ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی یاد میںسیکٹریٹ محفل مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات اپریل 21:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پوسٹ گریجویٹ کالج میں ڈاکٹر صابر آفاق،،ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی یاد میںسیکٹریٹ آف ہائر ایجویکشن ،سیکٹریٹ آف سکولز ،کشمیر لٹریری فورم،کشمیر کلچرل اکیڈمی کے تعاون سے محفل مشاعرہ،سینکڑوں افراد کی شرکت ،مرحوم ڈاکٹرز کو شعری زبان میں خراج عقیدت پیش کیااور خدمات کو سراہا گیا تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صابر آفاق اور ڈاکٹر افتخار مغل کی یاد میں سیکٹریٹ آف ہائر ایجویکشن ،سیکٹریٹ آف سکولز ،کشمیر لٹریری فورم،کشمیر کلچرل اکیڈمی کے تعاون محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا محفل مشاعرے میں پاکستان اور کشمیر بھر کے نامور شعراء امجد اسلام امجد ،عباس تابش،محبوب ظفر،قمررضاشہزاد،شکیل جازیب،شوکت فیمی،احمد حسین مجاہد ،احمد حماد ،مستقیم نوشاہی،علی یاسر،عمران عامی،فرازفارز،مخلص وجدانی،ابرہیم گل،ناز مظفرآبادی‘ آمنہ بہار،احمد عطاء اللہ،یامین،ایاز عباسی،جاویدالحسن جاوید،احمد وقار میر،حق نواز،اخلاق رانا،یاسر عباس اور لاریب حیات نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ،مشاعرے میں شہریوں،طلبہ،،سول سوسائٹی،،تاجروں،وکلاء ،صحافیوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ،حاضرین مشاعرے نے انتہائی پرجوش اندازمیں شعراء کے کلام کو سراہا اور اہل مظفرآباد کی زوق اور ادب پروری کا ثبوت پیش کیا پروفیسر ملک ارشد عزیز، ناظم اعلیٰ کشمیر کلچر اکیڈمی نے محفل مشاعرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادبی سرگرمیوں سے شہر کے کلچر کو انسانیت پسندی اور امن پسندی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے حاضرین مشاعرہ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور شہر یوں کے لیے ایک یاد گاتقریب کے انعقاد کیا کشمیر مشاعرہ 2018کے نظامت کے فرئض پروفیسر اعجاز نعمانی نے سرانجام دیے