پریکٹیکل ، جدید پولیسنگ کے تقاضوںکے مد نظر فورس کی پیشہ ورانہ تربیت کی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ‘طارق مسعود

صوبے کے تمام پولیس تربیتی کالجز اور سکولز میں ماڈرن ٹریننگ کلچرکے تحت زیر تربیت اہلکاروں و افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوںمیں اضافہ کیلئے سٹریس مینجمنٹ اور پبلک ڈیلنگ کے ماڈیولز پر خاص توجہ دی جا ئے ‘ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ

جمعرات اپریل 21:35

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ طارق مسعود یٰسین نے کہا ہے کہ پریکٹیکل اور جدید پولیسنگ کے تقاضوںکے مد نظر فورس کی پیشہ ورانہ تربیت کی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اور کانسٹیبلز کے بیسک ریکروٹ کورس کے بعد سب انسپکٹرز کے تربیتی نصاب کو بھی سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس میں بنیادی علوم کے علاوہ کریمنل انویسٹی گیشن ، لیگل سٹڈیز ، فیصلہ سازی، میڈیا مینجمنٹ ، آئی ٹی سکلز اور کریکٹر ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ افسران فیلڈ میں آکر بہتر سے بہتر انداز میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کر سکیں ،صوبے کے تمام پولیس تربیتی کالجز اور سکولز میں ماڈرن ٹریننگ کلچرکے تحت زیر تربیت اہلکاروں و افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوںمیں اضافہ کیلئے سٹریس مینجمنٹ اور پبلک ڈیلنگ کے ماڈیولز پر خاص توجہ دی جا ئے کیونکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنابھی فورس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میںٹریننگ ڈویلپمنٹ یونٹ کے اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریننگ ، پنجاب سہیل اختر سکھیرا، پنجاب کے تمام ٹریننگ کالجز اور سکولوں سے چیف لا ء انسٹرکٹرز، سائیکالوجسٹس، پی آئی ٹی بی ، پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ، سیف سٹی اتھارٹی، ڈولفن ، پیرو اور ٹریفک پولیس کے وفود نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سب انسپکٹراور اے ایس آئیز کے تربیتی نصاب کو سیمسٹر سسٹم میں منتقل کرنے کے علاوہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعلقہ تمام امور اور چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیر تربیت اہلکاروں کی کردار سازی کیلئے پرسنالٹی گرومنگ ،موثر ابلاغ کی صلاحیت، اینٹی رائٹس ٹریننگ اور غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ فیلڈ ڈیوٹی کے دوران وہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے سب انسپکٹرز کو جدید انویسٹی گیشن سکلز سے ہمکنار کرنے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ سے مکمل آگاہی سمیت پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ساتھ تربیتی اشتراک کو بڑھایا جائے اور ٹریننگ ماڈیولز کی مناسبت سے تیار کی گئی ویڈیوز بھی نصاب میں لازمی شامل کی جائیں۔ اجلاس میںچیف لا ء انسٹرکٹرز، سائیکالوجسٹس، پی آئی ٹی بی اور سیف سٹی اتھارٹی کے وفود نے اپنی سفارشات بھی پیش کیں جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد تربیتی نصاب کو حتمی شکل دینے کی منظوری دی گئی ۔

ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یٰسین نے تاکید کی کہ تمام ٹرینرز دوران تربیت اہلکاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور زیر تربیت اہلکاروں کے ساتھ غیر ضروری ڈانٹ ڈپٹ میں ملوث انسٹرکٹرز کے خلاف بلا تاخیرفوری تادیبی کاروائی عمل میںلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :