وزیر اعظم ہائوس ، گورنرہائوس میں شراب پرڈیوٹی ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 26 اپریل 2018 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے شراب پروزیر اعظم ہائوس اور گورنرہائوس میں ڈیوٹی ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعظم ہائوس اورگورنرہائوس میں شراب پرڈیوٹی ختم کرنے کے حکم پر شدید افسوس کا اظہار کرتاہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ شراب کی تیاری،درآمد اور فروخت پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔اللہ اور اس کے رسولؐ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے اس فیصلے کو فوری واپس لیاجائے‘‘۔