Live Updates

صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،محمودخان

جمعرات 26 اپریل 2018 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اورپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدرمحمود خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سوات پیرا میڈیکس بلکہ پورے صوبے کے پیرامیڈیکس عملے کے مطالبات حل کرتے ہوئے پیرا میڈیکس عملے کے لئے سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن کی منظوری کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔محمودخان ضلع سوات کے پیر امیڈیکس ایسو سی ایشن کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور پیرامیڈیکس ایسو سی ایشن سے اس امیدکااظہارکیا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں خصوصی دلچسپی لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات