Live Updates

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کے پی فوڈ اتھارٹی کا اچانک دورہ

جمعرات 26 اپریل 2018 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کے پی فوڈ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا ۔ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے سپیکر اسد قیصر کو اتھارٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ اسد قیصر نے اتھارٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور افسران سے تعارف اور تبادلہ خیال کیا ۔ اتھارٹی کی ایک ماہ کی کاروائی دیکھ کر سپیکرخوش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سپیکر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگلی باران کی حکومت میں تمام سرکاری اداروں کو کے پی فوڈ اتھارٹی کی طرح بنائینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی فوڈ تھارٹی کو دیکھ کر لگتا ہے ،نیا پاکستان بن گیا ہے ۔ سپیکر نے اتھارٹی کو قلیل مدت میں فعال کرنے پر ڈی جی ریاض خان محسود اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات